حالت ناپاکی میں مسجد میں جانا جائز ہے یا نہیں؟

مسئلہ ۱۹: غرہ شعبان ۱۳۱۷ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلے میں کہ حالت ناپاکی میں مسجد میں جانا جائز ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا
الجواب
حرام ہے مگر بضرورتِ شدیدہ کہ نہانے کی ضرورت ہے اور ڈول رسّی اندر رکھا ہے اور یہ اُس کے سوا کوئی سامان کر نہیں سکتا نہ کوئی اندر سے لا دینے والا ہے یا کسی دشمن سے خائف ہے اور مسجد کے سوا جائے پناہ نہیں اور نہانے کی مہلت نہیں ایسی حالتوں میں تیمم کرکے جاسکتا ہے، صورتِ اولٰی میں صرف اتنی دیر کے لئے ڈول رسّی لے آئے اور صورتِ ثانیہ میں جب تک وہ خوف باقی رہے۔

اقول:بلکہ صورت ثانیہ میں اگر دشمن سر پر آگیا تیمم کی بھی مہلت نہیں تو بے تیمم چلا جائے اور کواڑ بند کرنے کے بعد تیمم کرلے فان الحقین اذا اجتمعا قدم حق العبد لفقرہ وغنی المولی (کیونکہ جب حق اللہ اور حق العبد دونوں جمع ہوں توحق العبد کو مقدم کرے اس لئے کہ بندہ محتاج ہے او ر مولا بے نیازہے ۔ ت) صرف اس ضرورت کیلئے کہ گرم پانی سقائے میں ہے اور سقایہ مسجد کے اندر ہے باہر تازہ پانی موجود ہے گرم پانی لینے کو بے غسل مسجد میں جانا جائز نہیں مگر وہی ضرورت کی حالت میں اگر تازہ پانی سے نہائے گا تو صحیح تجربے یا طبیب حاذق مسلم غیر فاسق کے بتانے سے معلوم ہے کہ بیمار ہوجائے گا یا مرض بڑھ جائے گا اور باہر کہیں گرم پانی کا سامان نہیں کرسکتا نہ اندر سے کوئی لادینے والا ہے تو تیمم کرکے اندر جاکر لاسکتا ہے واللہ سبحانہ وتعالٰی اعلم۔

haalat napaaki mein masjid mein jana jaaiz hai ya nahi ? Is it permissible to go to the mosque in a state of impurity or not? هل يجوز دخول المسجد نجاسة أم لا؟ क्या मस्जिद में अशुद्धता की स्थिति में जाना जायज़ है या नहीं? Apakah boleh pergi ke masjid dalam keadaan najis atau tidak? অপরিষ্কার অবস্থায় মসজিদে যাওয়া জায়েয আছে কি না? Camiye pislik içinde gitmek caiz midir? آیا رفتن به مسجد در حالت ناخالصی جایز است یا خیر؟ Adakah dibenarkan pergi ke masjid dalam keadaan tidak bersih atau tidak?