شجرہ قادریہ رضویہ میں شامل بزرگانِ دین کے اسمائے گرامی اور مقامِ مزار
یہ شجرہ عالیہ دین و دنیا کی کثیر برکتوں کا موجب ہے، اسے روزانہ پڑھنے کا معمول بنائیں۔ اسے اعلیٰ حضرت امام ِ اہلِ سنت امام احمد رضا خان علیہ الرحمۃ الرحمٰن نے تحریر فرمایا(اپنےزمانے تک کے مشائخ)۔ یہ صرف شجرہ نہیں بلکہ سمندر کو کوزے میں بند کرنے کے مثل ہے۔ اعلیٰ ۔حضرت نے کئی جگہ صرف ایک لفظ میں ہی ان مشائخ کی پوری سیرت بیان فرما دی ہے
یا الٰہی رحم فرما مصطفےٰ کے واسطے
یارسول اللہ کرم کیجئے خداکے واسطے ( سرکار دو عالم،نورِ مجسم، حضرت محمد مصطفےٰﷺ) مدینہ طیبہ،عرب شریف
مشکلیں حل کر شہِ مشکل کشا کے واسطے (حضرت علی رضی اللہ عنہ)۔ نجف
کر بلائیں رد شہیدِ کر بلا کے واسطے (حضرت مام حسین بن علی رضی اللہ عنہ)۔کربلا معلیٰ
سیدِ سجاد کے صدقے میں ساجد رکھ مجھے (امام زین العابدین علی(سجاد) بن امام حسین رضی اللہ عنہ)جنۃ البقیع
علمِ حق دے باقرِ علم ِ ہدیٰ کے واسطے (امام باقربن امام زین العابدین)۔جنۃ البقیع
صدقِ صادق کا تصدق صادق الاسلام کر (امام جعفر صادق بن امام باقر)۔جنۃ البقیع
بے غضب راضی ہو کاظم اور رضا کے واسطے (امام موسیٰ کاظم بن امام جعفر)۔بغداد شریف،( امام علی رضا بن امام موسیٰ کاظم)۔ مشہد ، ایران
بہرِ معروف و سری معروف دے بےخود سری (شیخ معروف کرخی)۔بغدادشریف، (حضرت سری سقطی)۔بغداد شریف
جندِ حق میں گن جنیدِ باصفا کے واسطے (حضرت جنیدِ بغدادی)۔بغداد شریف
بہرِ شبلی شیرِ حق دنیا کے کتوں سے بچا (شیخ ابوبکر شبلی)۔بغداد شریف
ایک کا رکھ عبدِ واحد بے ریا کے واسطے (شیخ عبدالواحد تمیمی)۔بغداد شریف
بوالفرح کا صدقہ کر غم کو فرح دے حسن و سعد (بوالفرح شیخ محمد یوسف طرطوسی)۔ طرطوس، شام
بوالحسن اور بوسعیدِ سعدِ زا کے واسطے (بوالحسن علی بن احمد ہکاری)۔بغداد(شیخ ابوسعید مبارک مخزومی)۔بغداد
قادری کر، قادری رکھ، قادریوں میں اٹھا
قدرِ عبدالقادر ِ قدرت نما کے واسطے (سیدنا غوث الاعظم شیخ عبدالقادر جیلانی)۔بغداد شریف
احسن اللہ لھم رزقاً سے دے رزقِ حسن
بندہء رزاق تاج الاصفیاء کے واسطے (شیخ عبدالرزاق بن غوث الاعظم شیخ عبدالقادر)۔بغداد شریف
نصرابی صالح کا صدقہ، صالح و منصور رکھ (سید ابوصالح عبداللہ نصر بن شیخ عبدالرزاق)۔بغداد شریف
دے حیاتِ دیں محیِ جاں فزا کے واسطے (سیدنا محی الدین محمد بن صالح)۔ بغداد شریف
طورِ عرفان و علو و حمد و حسنیٰ و بہا
دے علی ،موسیٰ ،حسن، احمد، بہا کے واسطے (سیدنا میرعلی بغدادی بن شیخ ابونصر)۔بغداد (میرسید موسیٰ بن سید میر علی)۔بغداد، (شیخ حسن قادری بن میر سید موسیٰ)،بغداد ، (سیدنا احمد جیلانی بن شیخ حسن)۔بغداد(شیخ بہاؤالدین)۔حیدرآباد دکن، انڈیا
بہرِ ابراہیم مجھ پر نارِ غم گلزار کر (سیدنا شیخ ابراہیم ایرجی)۔دہلی، انڈیا
بھیک دے داتا بھکاری بادشاہ کے واسطے (سیدنا نظام الدین شاہ بھکاری)، کاکوری ضلع لکھنؤ، انڈیا
خانہء دل کو ضیاء دے روئے ایماں کو جمال (حضرت قاضی ضیاء الدین)۔ نیوتنی ضلع اناؤ،انڈیا
شہ ضیاء مولیٰ جمال الاولیاء کے واسطے (شیخ جمال الاولیاء)۔کوڑا جہاں آباد ضلع فتح پور ہنسو، انڈیا
دے محمد کے لئے روزی، کر احمد کے لئے (شیخ محمد کالپوی)۔کالپی، انڈیا(سید احمد کالپوی)، کالپی۔انڈیا
خوانِ فضل اللہ سے حصہ گدا کے واسطے (سید فضل اللہ کالپو ی بن سید احمد کالپوی)۔کالپی،انڈیا
دین و دنیا کے مجھے برکات دے برکات سے (شاہ برکت اللہ مارہروی)۔مارہرہ ، انڈیا
عشق ِ حق دے عشقی عشقِ انتما کے واسطے
حبِ اہل ِ بیت دے آل ِ محمد کے لئے (شاہ ابوالبرکات آل ِ محمدمارہروی)۔مارہرہ، انڈیا
کر شہید ِ عشق حمزہ پیشوا کے واسطے (سید شاہ حمزہ مارہروی)۔مارہرہ ،انڈیا
دل کو اچھا، تن کو ستھرا ، جان کو پرنور کر
اچھے پیارے شمسِ دیں بدرالعلیٰ کے واسطے (سید آل ِاحمد اچھے میاں مارہروی)۔مارہرہ، انڈیا
دو جہاں میں خادمِ آلِ رسول اللہ کر
حضرت ِ آل ِ رسول ِ مقتدا کے واسطے (سید شاہ آل ِ رسول مارہروی)۔مارہرہ، انڈیا
نورِ جان و نورِ ایماں، نورِ قبرو حشر دے
بوالحسینِ احمدِ نوری لقا کے واسطے (سید ابوالحسین نوری مارہروی)۔مارہرہ، انڈیا
کرعطا احمد رضا احمد ِ مرسل مجھے
میرے مولیٰ حضرتِ احمد رضا کے واسطے (اعلیٰ حضرت ، مجدد دین و ملت امام احمد رضا خان بریلوی)۔بریلی۔ انڈیا
حامد ِ محمود اور حمادِ احمد کر مجھے
میرے مولیٰ حضرتِ حامد رضا کے واسطے (حجۃ الاسلام مولانا حامد رضا خان بن اعلیٰ حضرت)، بریلی۔انڈیا
سایہء جملہ مشائخ یا خدا ہم پر رہے
رحم فرما آل ِ رحماں مصطفیٰ کے واسطے (مفتی ء اعظم ہند مولانا مصطفےٰ رضا خان بن اعلیٰ حضرت)۔بریلی، انڈیا
بہر ِ ابراہیم بھی لطف ِ عطائے خاص ہو (مولاناابراہیم رضا خان بن حامد رضا خان)۔بریلی انڈیا
نور کی سرکار سے حصہ گدا کے واسطے
اے خدا اختر رضا کو چرخ پر اسلام کے (تاج الشریعہ اخترر ضا خان بن ابراہیم رضا)۔بریلی، انڈیا
رکھ درخشاں ہر گھٹری اپنی رضا کے واسطے
صدقہ ان اعیاں کا دے چھ عین عزوعلم و عمل
عفو عرفان عافیت مجھ بے نوا کے واسطے