There are three kinds of deeds collection
دفتر تین ہیں، ایک دفتر میں سے اللہ تعالیٰ کچھ نہ بخشے گا اور ایک دفتر کی اللہ عزوجل کو کچھ پرواہ نہیں اور ایک دفتر میں سے اللہ تبارک و تعالیٰ کچھ نہ چھوڑے گا۔وہ دفتر جس میں سے اللہ عزوجل کچھ نہ بخشے گا دفترِ کفر ہے۔ اور وہ جس کی اللہ سبحنٰہ و تعالیٰ کو کچھ پرواہ نہیں وہ بندے کا اپنی جان پر ظلم کرنا ہے اپنے اور اپنے رب کے معاملہ میں مثلا کسی دن کا روزہ ترک کیا یا کوئی نماز چھوڑی کہ اللہ تعالیٰ چاہے تو اسے معاف کر دے گا اور درگزر فرمائے گا اور وہ دفتر جس میں سے کچھ نہ چھوڑے گا وہ حقوق العباد ہیں اس کا حکم یہ ہے ضرور بدلا ہونا ہے